اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے حفاظتی آلات صوبائی حکومتوں کو بیچ میں لائے بغیر براہ راست ہسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے۔وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا
کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صحت صوبائی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ اب سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو بیچ میں لائے بغیر ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان براہ راست ہسپتالوں کو فراہم کرے گی۔اسد عمر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹنگ صلاحیت 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہے لیکن اپریل کے آخر تک اس کو بڑھا کر 25 ہزار تک لے جائیں گے۔ اب تک صوبوں میں 3 لاکھ 95 ہزار ٹیسٹنگ کٹس تقسیم کی جاچکی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں