کوئٹہ(پی این آئی): بلوچستان حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 21 اپریل تک توسیع کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں
فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کی توسیع کرکے اسے 21 اپریل تک بڑھایا جائے گا جبکہ کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اجلاس میں کرونا وائرس کے منفی اثرات کے تناظر میں مختلف صوبائی ٹیکسوں پر چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق 30 جون 2020 تک تعمیرات، ٹرانسپورٹ کے لیے سیلز ٹیکس، 30 جون تک ہوٹل کے شعبوں پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز کی چھوٹ کی منظوری دی گئی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں