کورونا وائرس،کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پولیس کا ڈاکٹرز پر تشدد،متعدد زخمی، درجنوں ڈاکٹرز گرفتار

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں پولیس نے حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ،جس سے متعدد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں ڈاکٹروںکو حراست میں لے لیاگیا،ینگ ڈاکٹرز نے پولیس تشدد پرتمام سروسز کا بائیکاٹ کردیا۔ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے

حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر احتجاج کررہے تھے،ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کیاتو پولیس نے ینگ ڈاکٹر ز پر لاٹھی چارج شروع کردیاجس پر متعدد ڈاکٹرز زخمی ہو گئے،پولیس نے 50 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو گرفتار کرلیا۔ینگ ڈاکٹرز نے تمام سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہی ہماری سروسز کاصلہ ہے تو آج سے تمام سروسز کا بائیکاٹ کرتے ہیں،ان حالات میں سروسز دینا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہم اب سروسز نہیں دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں