کراچی(پی این آئی)ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائنز حکومت پاکستان کی وضع کردہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہے، ہدایات میں جہاز کی ڈس انفیکشن سے لے کے عملے کی صحت و سلامتی کی احتیاط شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فضائی عملے کو کراچی ائیر پورٹ پر قرنطینہ کرنے کا معاملہ
حکومت پاکستان کی ہدایات کے منافی ہے لیکن ہدایات کے باوجود محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا۔فضائی عملے میں کورونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات گمراہ کن ہیں، حکومتی وضع کردہ ہدایات میں ہم آہنگی تک کراچی سے فضائی آپریشن معطل رہے گا۔اس معاملے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا فضائی عملہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی خدمات انجام دے رہا ہے اور پی آئی اے عملے کی ہر ممکنہ حفاظت کو یقینی بنائی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں