ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری دہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد اشیاء خوردونوش سے محروم

لاہور(پی این آئی) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد ضروری کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں مستحقین کے لیے راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، پنجاب میں بھی آج مستحقین کی بڑی تعداد راشن لینے کے لیے

گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے باہر راشن لینے آنے والے مستحقین کا کہنا تھا ہمیں کہا گیا تھا کہ صبح 8 بجے گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا جس کے لیے ہم صبح 6 بجے سے گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں لیکن کسی کو راشن نہیں ملا۔مستحقین کے مطابق گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ میں ٹرک سے اعلان کیا گیا تھا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمیں کہا جا رہا ہے مقامی پولیس اسٹیشنز کے باہر راشن ملے گا، ان حالات میں بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کہاں جائیں۔مستحقین کی جانب سے گورنر ہاؤس سے راشن نہ ملنے پر گورنر ہاؤس کے سامنے مال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں