کورونا کا وار جاری، مزید 231 کیسز رپورٹ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 835 ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی) 24 گھنٹوں میں مزید 231 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 835 ہوگئی۔خیبر پختون خوا کے تفریحی مقام ضلع سوات میں گزشتہ رات مزید 2 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس وائرس سے سوات میں مرنے والوں کی تعداد 3

ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق تحصیل بحرین کے علاقے کالا کوٹ اور مینگورہ کے نواحی علاقے رحیم آباد سے تھا۔دونوں افراد کو سیدو شریف اسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ رات دونوں متاثرہ افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد کو رات ہی سپردِ خاک بھی کر دیا گیا ہے۔ملک کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 646 مریض زیرِ علاج ہیں، 131 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پنجاب سر فہرست ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1133 ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 840 کیسز، خیبر پختون خوا میں 383، گلگت بلتستان میں 206، بلوچستان میں 186، اسلام آباد میں 75 اور آزاد جموں کشمیر میں 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 42 اموات ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں 14، خیبر پختون خوا میں 13، پنجاب میں 11، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 1شخص کورونا کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔حکومت نے وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں رواں ماہ کے آخر تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں