واشنگٹن(پی این آئی): کروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست آگیا، مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی، ٹرمپ انتظامیہ بڑے چیلنج کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی، پورے ملک میں آج
23ہزار986 نئے کیسز اور 769اموات رپورٹ ہوئیں۔ جبکہ کروناوائرس کے باعث مجموعی اموات 8ہزار 173 ہوگئیں۔ موجودہ حالات نے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔امریکا میں7ہزار869کرونا متاثرہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک میں ایکٹیو کرونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ78ہزار456 ہے۔ امریکا میں کرونا سے 50سے زائد امریکی نژاد پاکستانی بھی انتقال کرگئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر امریکی نژاد پاکستانی نیویارک میں کروناوائرس کا شکار بنے۔ دوسری جانب نیویارک میں حفاظتی سازوسامان کی کمی پر نرسنگ اسٹاف نے مظاہرہ بھی کیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11لاکھ82ہزار834ہوگئی۔ دنیا بھر میں مہلک وائرس کے باعث 63ہزار925اموات ہوئیں۔ جبکہ کرونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد2لاکھ44ہزار232ہوگئی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں