آئی ایم ایف پاکستان کو مزید کتنے ارب ڈالرز قرض دے گا۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی ایم ایف آئندہ 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (RSF) پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ 14 ماہ کے دوران مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی، سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانا اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close