حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی یا نہیں؟ فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمظان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس سے قبل مارننگ شوز کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے ان کا بتایا کہ میں ایک جگہ پابند ہو کر کام نہیں کر سکتی۔میں نے اس لیے بھی انکار کیا کیونکہ یہ میرے بس کی

بات نہیں ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی بھی آفر ہوئی ہے اور میں ان کو بتایا ہے کہ اگر رمضان میں عمرہ ہو سکا تو میں کروں گی اور پورا رمضان وہاں گزاروں گی۔اگر اس سال عمرہ نہیں ہوا تو میں ضرور رمظان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی اور عوام کو “صحیح اسلام” سکھاؤں گی۔جب ان سے چینل کا نام پوچھا گیا تو حریم شاہ نے کہا کہ میں قبل از وقت چینل کا نام نہیں بتا سکتی۔۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو دو الگ الگ چینلز کی جانب سے مارننگ شو اور رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی کیلئے کہا گیا ہے تاہم ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کون سی آفر قبول کریں گی۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حریم شاہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرنسمشن کی آفر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیا تو حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک چینل کی جانب سے مارننگ شو اور دوسرے چینل کی جانب سے رمضان ٹرنسمشن کی آفر کی گئی ہے تاہم انہوں نے فی الحال فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس آفر کوقبول کریں گی۔ انہوں نے تاحال چینلز کا نام نہیں بتایا ہے جن کی جانب سے انہیں آفر کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹویٹر پا اس وقت انکا کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے، جتنے بھی اکاؤنٹ انکے نام سے چل رہے ہیں وہ سب جعلی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں