جہلم (طارق مجید کھوکھر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کا قرنطینہ سنٹر سوہاوہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور نے سوہاوہ قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے قرنطینہ سنٹر پر تعینات پولیس ملازمین کو ہینڈ سینی ٹائزر ماسک اور گلوز فراہم کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے قرنطینہ سنٹر میں کرونا وائرس کے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں