پسند کی شادی کرنا نوجوان کے لیے سزا بن گئی زندگی بھر کے لیے معذور کر دیا گیا،دل دہلا دینے والا واقعہ

فیصل آباد(پی این آئی)پنجاب کے علاقے گوجرہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے ہاتھ پاؤں کلہاڑیوں سے کاٹ دیئے گئے، نوجوان اسپتال میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے کلہاڑیوں سے ہاتھ پاؤں کاٹنے کے

واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس نے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گوجرہ کے نواحی چک میں پسند کی شادی کرنے والے نعمان کو لڑکی کے پھوپھی زاد بھائیوں نے ساتھیوں کی مدد سے دھوکے سے بلایا تھا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے تھے۔نعمان تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے وینٹی لیٹر میں 11 روز سے زیرِ علاج ہے۔پولیس نے لڑکی کے 2 پھوپھی زاد بھائیوں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں