ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے میں بڑی مشکل کھڑی ہو گئی۔۔عدالت نےاپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من الله نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے مجلس وحدت المسلمین کی

جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گذار نے دلائل دیئے کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں جس پر چیف جسٹس اطہر من الله نے ریمارکس دیئے کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں، یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ چیف جسٹس اطہر من الله نے درخواست گذار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، موجودہ حالات میں عدالت کسی بھی تنازعہ یا بحث میں نہیں پڑے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں