اسلام آباد (پی این آئی) ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کی وباءکے خاتمے کا جلد امکان نظر نہیں آتا اس میں زیادہ وقت لگے گا اس لئے ان ممالک کے شہریوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ دیر تک حفاظتی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت (WHO)کی جانب سے جاری
ایک اعلامیے میں کہی گئی ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وباءجاری رہے گی ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ برقرار رہے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک کو ایسے قدم اٹھانے ہوں گے جس کا فائدہ سب کو پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ اقدامات کا مقصد دنیا سے اس وائرس کو ختم کرنے کی نیت ہونی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔واضح رہے کہ ایشیا کے کم وبیش تمام ممالک ہی جن میں چین‘ پاکستان‘ بھارت‘ ایران‘ بنگلہ دیش‘ افغانستان اور جاپان شامل ہیں ان ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں