کورونا وائرس کا خدشہ، وفاقی کابینہ کا اربوں روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے وفاقی کابینہ نے 1200 ارب روپے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مراد سعید سمیت دیگر وزراء شریک ہوئے۔اس موقع پر کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر

بریفنگ دی گئی جس میں 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس دوران وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا جب کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے ساتھ ہی ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی ہے۔اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کہ گڈذ ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال روکا جارہا ہے جب کہ ٹرک اڈوں پر ہوٹل بند ہیں، ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے۔اس پر وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ گڈذ ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے کابینہ میں ٹرانسپورٹرز کے لیے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز بھی پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں