پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

(پی این آئی)پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ چین سے امدادی سامان لےکر نور خان ائیربیس چکلالہ پہنچ گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل افضل کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پاک

فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچی تھیں۔ہمسایہ ملک چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکنہ مدد فراہم کر رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں