ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3افرادہلاک

(پی این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد چل بسے جس کے بعد اس جان لیوا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔دو اموات کراچی اور ایک ایبٹ آباد کے اسپتال میں ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان نے سندھ میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد

نمونیہ اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں۔جاں بحق ہونے والے دونوں مرد حضرات کی عمریں 83 سال اور 70 سال تھیں اور وہ کراچی کے رہائشی تھے۔اس سے قبل کورونا سےانتقال کرنے والا پہلا مریض بھی کراچی کا رہائشی 77 سالہ شخص تھا جو کینسر، ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی مبتلا تھا۔ان دو نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک سندھ کے درالخلافہ کراچی میں کورونا وائرس سے 3 اموات ہو چکی ہیں۔ادھر ایبٹ آباد میں انتقال کر نے والا متوفی الیاس اسپتال میں زیرِ علاج تھا، جو ایک ہفتے قبل ہی تبلیغ سے لوٹا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں