خصوصی پرواز بینکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد پہنچ گئی

(پی این آئی)ملک میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر بینکاک سے آئے مسافروں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل پہنچا دیا گیا

ہے۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ائیر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اچانک بند کرنے کے فیصلے پر مختلف ممالک سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافر بینکاک کے سوورنا بومی ائیر پورٹ پر پھنس گئے تھے۔ملک میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر بینکاک سے آئے مسافروں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ائیر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اچانک بند کرنے کے فیصلے پر مختلف ممالک سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافر بینکاک کے سوورنا بومی ائیر پورٹ پر پھنس گئے تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں