کراچی(پی این آئی): شہرقائد کے میئروسیم اختر کی ہدایت پر لانڈھی کارڈیک سینٹر کو قرنطینہ سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم کارڈیک سینٹر کو اب قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا جائے گا، یہ اہم فیصلہ وسیم اختر کی خصوصی ہدایت کے بعد سامنے آیا۔کرونا مریضوں کے
لیے کارڈیک اسپتال کو قرنطینہ بنانے کے انتظامات شروع کردیے گئے۔ چیئرمین ضلع کورنگی نے ممبرانڈس اسپتال کے ساتھ اسپتال کا دورہ کیا اور معاملات کا جائزہ لیا۔لانڈھی کارڈیک سینٹر میں 100بستروں پر مشتمل قرنطینہ بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے سکھر میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے جہاں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے باعث اموات 12 ہوگئی اور 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 25 ہے۔یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 495 ہوگئی ہے، پنجاب میں 557، سندھ 469، کے پی میں 188 کرونا کے مریض ہیں، بلوچستان میں 133، جی بی 107، اسلام آباد 39، آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں