لاہور (پی این آئی) ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں آٹا کی قلت ہو گئی ہے جبکہ دالیں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں۔ کریانہ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ لاہور میں دالوں، چینی اور آٹے کی فراہمی کم ہو گئی جس کی وجہ سے دالوں کی قیمت میں 32 سے 58 روپے فی کلو جبکہ چینی
10 روپے کلو تک اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ کےذرائع کے مطابق دال چنا 118 روپے سے بڑھ کر فی کلو 150 روپے ، دال ماش 42 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد 240 روپے میں فروخت ہورہی ہیں۔ دال مونگ کی قیمت میں 58 روپے کے اضافے کے بعد نیا ریٹ 260 روپے فی کلو جبکہ چینی 75 کی بجائے 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ آٹے کی قلت بھی نظر آنے لگی ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر چکیوں اور دکانوں میں آٹا دستیاب ہی نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں