لاہور (پی این آئی) پنجاب 490 کورونا کیسز کے ساتھ سندھ سے آگے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سندھ سے آگے نکل گیا ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1373 ہوگئی ہے , اب تک 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 23 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔۔پنجاب میں
کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 490 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے 440 مریض ہیں۔خیبرپختونخوا میں 181 ،بلوچستان میں 133،گلگت بلتستان میں 91, اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مقامی ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی کیسز کا 10 فیصد ہوگئی ہے جو خطرناک رجحان ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد نے بھی سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں کہ آیا پنجاب میں کورونا کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں۔اس کے علاوہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سکریننگ کے لئے موبائل یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کی سکریننگ کی جائےگی۔ ابتدائی طور پر 9 موبائل یونٹس قائم کئے گئے ہیں لیکن بعد میں ان کی تعداد 16 کر دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں