بیجنگ (پی این آئی) کورونا وائرس کے علاج کی ایک اور دوا سامنے آ گئی۔ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف استعمال ہونے والی دوا سے چین میں کورونا کے 11 مریض صحت یاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو دی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں پر
کارگر ثابت ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی دوا سے چین میں 11 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔یہ دعویٰ چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی دوائی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کوصحت یاب کرنے میں معاون ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کورونا وائرس کے مریض پر دوا کے استعمال کے بعد بتایا ہے کہ یہ دوا بےضرر ہے اور قابل برداشت ہے، یہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گینووو کے نام سے فروخت کی جانے والی دوائی ڈینوپریویر ایچ آئی وی کی دوا ریٹوناویر کے اشتراک کے ساتھ کورونا وائرس کے 11 مریضوں کو دی گئی تھی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
Coronavirus hope after hepatitis C drug helps 11 patients recover https://t.co/GhuM636Kw1
— Daily Mail Online (@MailOnline) March 26, 2020
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں