کرونا وائرس کا پھیلائو، پاکستان کے ایک اور علاقے کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا

سرائے عالمگیر (پی این آئی) کرونا وائرس کے باعث پاکستان کا ایک اور علاقہ انتہائی خطرناک قرار، سرائے عالمگیر کے ایک گاوں میں 6 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مکمل طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا، اس سے قبل اسلام آباد کی یونین کونسل بھارہ کہو اور مردان کی یونین کونسل منگا بھی خطرناک علاقے قرار دیے جا

چکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔جبکہ بتایا گیا ہے کہ ملک کے 3 علاقے کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باعث خطرناک ترین علاقے قرار دے دیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں اسلام آباد کی یونین کونسل بھارہ کہو اور خیبرپختونخواہ کے شہر مردان کی یونین کونسل منگا اور سرائے عالمگیر کا ایک گاوں شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں وائرس سے متاثرہ کچھ افراد کے داخلے کے باعث خدشہ ہے کہ تقریباً پوری آبادی ہی وائرس سے متاثر ہو گئی ہے۔اس لیے ہنگامی طور پر ان علاقوں میں مکمل کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔ طبی ماہرین علاقے کے تمام افراد کی نگرانی کر رہے ہیں اور ٹیسٹ کیے جانے کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں کوروناوائرس کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 405، بلوچستان100 سے زائد، سندھ417،آزاد کشمیرمیں ایک کیسز ہیں۔ جبکہ ابھی تک 21مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک بھر میں جزوی لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔ حکومت نے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں