لاہور(پی این آئی ) وبائی امراض سے بچا اور کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیلات سامنے آگئیں،آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا، دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں اسائن کی جاسکیں گی، آرڈیننس کے تحت وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے نجی و سرکاری میڈیکل سہولیات کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس رہے گا، ڈپٹی کمشنرزبوقت ضرورت کسی بھی شخص کے حوالے سے احکامات جاری کر سکیں گے – آرڈیننس کے تحت پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پولیس کسی بھی جگہ میں داخل ہو سکے گی، پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پرعمل کرانے کے لئے ضرورت کے مطابق فورس کا استعمال بھی کر سکے گی آرڈیننس کے تحت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی، کسی شہری کے کسی بھی جگہ داخلے، اخراج اور رکنے کا کنٹرول انتظامیہ کے ہاتھ میں ہو گا- وبا کے حوالے سے مشتبہ شخص کو 48 گھنٹوں تک مخصوص جگہ پرسکریننگ کے لئے رکھا جاسکے گا- تشخیص کے بعد رپورٹ منفی یا مثبت آنے کی صورت میں مشتبہ شخص کو گھر یاقرنطنیہ بھیجا جائے گا سکریننگ کرنے والے میڈیکل سٹا ف کو خصوصی احتیاط کر نے کے پابند ہونگے- آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا – دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں