پمز اسپتال میں 20 مریضوں میں کوروناکی تصدیق،9 مریض زیرِعلاج ، 2 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(پی این آئی)کے پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر محمود کا کہنا ہے کہ 20 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، آئیسولیشن میں اس وقت 9 مریض زیرِ علاج ہیں، 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر محمود نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اسپتال میں کورونا مریضوں

کی آئیسولیشن کے لیے 10 بیڈز مختص کیے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پمز میں اب تک 1200 سے زائد مشتبہ کیسز آئے، 270 کے قریب کیسز کے نمونے لیے ہیں، 20 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ 29 بیڈز پر مشتمل نیا وارڈ بنا رہے ہیں، اگلے 15 دن میں مزید وارڈز میں اضافہ کریں گے، تمام معاملات این ڈی ایم اے دیکھ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نرسز اور ڈاکٹرز کو سہولت دینے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، پمز کے تمام شعبوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئی ہیں۔ڈاکٹر انصر محمود نے مزید کہا کہ زیادہ بیمار افراد ایمرجنسی میں دیکھے جائیں گے، او پی ڈی دو تین ماہ تک بند رکھی جائے گی، سرجیکل ماسک عملے کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں اب ان کی کمی نہیں رہی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئیسولیشن میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس اور ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں