اسلام آباد(پی این آئی)شیخ رشید نے شکوہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے لیے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے، آج سفارشات لے کر جارہا ہوں حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم
سے مشاورت کے بعد آج اہم اعلان کروں گا اور آج ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کردیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کے لیے پیکج دیں اور ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ ریلوے نے اب تک 44 ٹرینیں بند کردی ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں