نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کے متعلق نت نئی معلومات اور انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب امریکی ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض وباءمیں مبتلا ہونے کے چند دن بعد ایسا لگتا ہے کہ روبہ صحت ہیں، وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہوتے ہیں لیکن پھر اچانک ڈرامائی انداز میں ان کی طبیعت بگڑ
جاتی ہے اور انہیں قرنطینہ سنٹر سے ہسپتال منتقل کرنا پڑجاتا ہے۔میل آن لائن کے مطابق امریکی شہر نیو اورلینز میں کورونا وائرس کے 20سے زائد مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جوشوا ڈینسن نے بتایا ہے کہ ”کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں مریض کو دھیمی سی جلن محسوس ہوتی ہے۔ کئی مریضوں میں دیگر علامات ظاہر ہونے کے چند دن بعد ان کی حالت بہتر ہونے لگتی ہے اور پھر اچانک ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔ڈاکٹر جوشوا کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کے مریض علامات ظاہر ہونے کے ایک ہفتے بعد یا تو صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں یا پھر ان کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے اور ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔ ہسپتال پہنچنے والے مریضوں میں سے اکثریت پہلے صحت بہتر ہونے کا بتاتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن پھر ان کی حالت اچانک تشویشناک ہو جاتی ہے۔ ان کا پورا بدن تکلیف کرنے لگتا ہے، سانس میں شدید دشواری ہونے لگتی ہے اور سینے میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہیں۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کے متعلق نت نئی معلومات اور انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب امریکی ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض وباءمیں مبتلا ہونے کے چند دن بعد ایسا لگتا ہے کہ روبہ صحت ہیں، وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہوتے ہیں لیکن پھر اچانک ڈرامائی انداز میں ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے اور انہیں قرنطینہ سنٹر سے ہسپتال منتقل کرنا پڑجاتا ہے۔میل آن لائن کے مطابق امریکی شہر نیو اورلینز میں کورونا وائرس کے 20سے زائد مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جوشوا ڈینسن نے بتایا ہے کہ ”کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں مریض کو دھیمی سی جلن محسوس ہوتی ہے۔ کئی مریضوں میں دیگر علامات ظاہر ہونے کے چند دن بعد ان کی حالت بہتر ہونے لگتی ہے اور پھر اچانک ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔ڈاکٹر جوشوا کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کے مریض علامات ظاہر ہونے کے ایک ہفتے بعد یا تو صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں یا پھر ان کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے اور ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔ ہسپتال پہنچنے والے مریضوں میں سے اکثریت پہلے صحت بہتر ہونے کا بتاتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن پھر ان کی حالت اچانک تشویشناک ہو جاتی ہے۔ ان کا پورا بدن تکلیف کرنے لگتا ہے، سانس میں شدید دشواری ہونے لگتی ہے اور سینے میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہیں۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں