پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس میں سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن بھی کورونا وائرس کا شکار

ہالی ووڈ(پی این آئی) کے سابق پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔68 سالہ ہاروی وینسٹن کو گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نیویارک اسٹیٹ کوریکشنل آفیسر اور پولیس بینی ولینٹ ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل

پاورز کے مطابق سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔مائیکل پاورز نے مجرمان پر تعینات افسران کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افسران کے پاس مناسب حفاظتی سامان موجود نہیں ہے، اسی ضمن میں متعدد عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں