اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک فضائی میزبان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 22 سال کے فضائی میزبان کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ فضائی
میزبان نے 3 روز پہلے اوسلو سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 772 پر سفر کیا تھا۔فضائی میزبان نے اسلام آباد سے جدہ کی پرواز میں بھی ڈیوٹی کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ پر موجود عملے کو سیلف آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاز کے کپتان کو بھی قرنطینہ کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں