ایوب کھوسہ نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا

(پی این آئی)کوروناوائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معروف ٹی وی آرٹسٹ ایوب کھوسہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔معروف ٹی وی آرٹسٹ ایوب کھوسہ نے کوروناوائرس سے آگہی سے متعلق بلوچی زبان میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ

سب کو معلوم ہے کورونا کی وباء ہمارے ملک میں موجود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس وباء سے بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان متاثر ہوئے ہیں، اس صورتحال میں احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ احتیاط کریں، وباء سے بچنے کے لئے اپنے ہاتھ اچھے طریقے سے دھوئیں، دوسروں سے ملنے کی ضرورت نہیں اور ہاتھ ملانے کی ضرورت نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں سے فاصلہ رکھیں، بازار یا دیگر رش والے مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ احتیاط لازمی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپنا، اپنی فیملی اور اپنےعلاقے کا خیال رکھیں۔ایوب کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اِس وقت اپنے علاقےمیں موجود ہوں حالانکہ مجھے کوئٹہ اور کراچی میں کام ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں