جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، اڈیالہ جیل سےقیدیوں کو رہا کر دیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی): جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق معمولی جرائم میں ملوث انڈر ٹرائل قیدیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم مزید قیدیوں کی رہائی

کے کیسز کی اسکروٹنی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ کیسز میں عدالتی حکم کی ضرورت ہے، ایسے کیسز 24 مارچ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔گزشتہ روز عدالت کے حکم پر کراچی کی ملیر جیل سے بھی مزید 107 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی 188 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے 6 سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں