اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےوطن واپس پہنچتے ہی حکومت سےبڑا مطالبہ کردیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت سے چین کی طرز پر لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیا جائے، اس حوالے سے حکومت فی الفور تیاریاں کرے، انہوں نے

کہاکہ حکومت عوام کے لیے خوراک کی فراہمی و دیگر انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کورونا کی خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں، اقدامات میں تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی طرح کے نقصان کی ذمے داری پی ٹی آئی حکومت ہوگی ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں