پرائیویٹ یونیورسٹیوں نےوزیر اعظم عمران خان سے اہم مطالبہ کر دیا

(پی این آئی)پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر انہیں ریلیف پیکیج فراہم کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان کے نام خط میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے چیئرمین پروفیسر چودھری عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس

کی صورتحال میں ایجوکیشن سیکٹر بری طرح متاثر ہورہا ہے، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو اپنے اساتذہ کے لیے مالی سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بجلی کے بلوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور ان کے ذمے واجب الادا سالانہ فیس اور ریگولیٹری فیس ختم کی جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجی یونیورسٹیوں کے قرضوں میں بھی رعایت دی جائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں