پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اتوار صبح 9 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جس دوران صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی کے حکومت نے 22 مارچ صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک شاپنگ مالز
اور مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہوٹلوں سے ہوم ڈلیوری کی سہولت برقرار رہے گی جبکہ بیکری، تندور، سبزی منڈی اور کریانہ سٹورز کھلے رہیں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ورک شاپس، پیٹرول پمپس اور گوشت کی دکانیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں جبکہ پھلوں کی دکانیں اور آٹے کی چکیاں بھی کھلی رہیں گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں