راولپنڈی (پی این آئی) ٹی وی اینکر فریحہ ادریس نےاپنے شوہر مرزا مسعود بیگ کے خلاف راولپنڈی کےتھانہ ائیرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر اس کو قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ فریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں ایف
آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔فریحہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاوند مجھے قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں مزید دعویٰ کیا ہے کہ مجھےبچوں کو نقصان پہنچانے،میری جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔جب کہ فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ میرے اور بیوی کے درمیان خلع کا کیس چل رہا ہے۔میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں