لاہور(پی این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بزدارسمیت گورنر پنجاب چوہدرہ محمد سرور کی عوامی اجتماع میں پیش پیش ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پوری دنیا میں معاشرتی تنہائی اختیار کرنے پر زور دیا جارہا ہے پنجاب میں
عوامی اجتماع کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماع سے اندازہ ہورہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کی سنگینی سے عوام اب تک بے خبر ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں چار روز قبل دفعہ 144 نافذ کر دی تھی، جس کے تحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی تھی۔علی ظفرحکومت کے خود ہی نافذ کئے گئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر طنز کئے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر اس کااظہار بھی کردیا۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں