کراچی(پی این آئی) محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات
موصول ہوئی تھی۔رجسٹرار کے مطابق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری تعلیم کو ان اسکولوں کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔رفیعہ جاوید کے مطابق اب تک مختلف کاروائیوں میں 7 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جاچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں