(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زبردستی ریسٹورنٹس بند کرانے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شاپنگ مالز اور چائے کے ہوٹلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ریسٹورنٹس کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وہاں
بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سندھ میں شاپنگ مال اور چائے کے ہوٹلوں کی بندش کے پہلے روز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے زبردستی ریسٹورنٹس بند کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کھلنے دیں، وہاں کھانا کھانے پرپابندی ہے، کھانا بنوا کر گھر لے جانے پر نہیں۔یاد رہے کہ اس بندش کے دوران سبزی، راشن، مچھلی، گوشت اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ دونوں ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 304 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 208 متاثرہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔پنجاب سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت میں 13، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں