پاکستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 307ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی): ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی ہے جس میں سے 4 صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اوراب یہ تعداد بڑھ کر 307 ہوگئی ہے جس میں سے 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو

لوٹ چکے ہیں۔وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ مردان میں 50 سالہ شخص جب کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 36 سالہ مریض نے دم توڑ دیا، 50 سالہ شخص ایک ہفتے پہلے سعودی عرب سے آیا تھا اوروینٹی لیٹر پرزیرعلاج تھا جب کہ 36 سالہ مریض ہنگو کا رہائشی تھا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، ملک بھر میں آج کورونا کے 70 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد307 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208، پنجاب میں 33، خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 23، اسلام آباد میں 8 اور گلگت بلتستان میں 15 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں