لاہور (پی این ائی) سیالکوٹ تا لاہور موٹروے ایم 11 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر موٹروے کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی، تاہم موٹروے کو آج سے شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کا ہر دلعزیز پراجیکٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ موٹروے
ایم 11 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر موٹروے ایم 11 کی اففتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔سیالکوٹ سے لاہور موٹروے کی لمبائی تقریباََ 91 کلومیٹر ہے۔ عام تخمینے کے مطابق اب سیالکوٹ سے لاہور کا سفر تقریباََ 50 منٹس میں طے کرنا ممکن ہو جائے گا۔ سیالکوٹ سے لاہور آنے والے اس روڈ کو رنگ روڈ لاہور سے ملایا گیا ہے، یہ محمود بوٹی کے مقام پر آ کر رنگ روڈ سے ملتا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سے لاہور موٹروے پر 7 انٹر چینج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ عوام کے لیے شاندار اعلان بھی کیا گیا ہے کہ عوام پر 23 مارچ تک ایم 11 موٹروے پر ٹول ٹیکس بالکل بھی لاگو نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں