لاہور (پی این آئی) لاہور میں کرونا وائرس کی بیماری کے نتیجے میں جس شخص کی ہلاکت کی خبریں آئی تھیں اس کے حوالے سے اب مختلف مؤقف سامنے آ رہا ہے اور بتایا گیا ہے کہ میو اسپتال میں تفتان سے قرنطینہ گزار کر پنجاب آنے والا شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، مریض کے جگر نے کام کرنا
چھوڑ دیا تھا جس کے باعث انتقال ہوا۔ذرائع کے مطابق 30 سال کا غلام عمران ولد نبی بخش چوکی سکھیکی کا رہائشی تھا، جگر کا مریض 15 مارچ کو مسقط سے لاہور آیا تھا، مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو سانس لینے میں تکلیف تھی اور ٹیمپریچر 100 پر تھا، مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جگر کےمریض کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں