وزیراعظم عمران خان نےوزراء کواہم ہدایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نےضروری اشیاء کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ خندہ پیشانی اور ثابت قدمی سے کیا ہے،کورونا سے ڈرنا نہیں ، بحیثیت قوم اس مسئلے

کا مقابلہ کرنا ہے،معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات اور پیشگی حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا .اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات اورچیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پربھی گفتگو کی گئی اور مشیر خزانہ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا . وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے، اس ضمن میں حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا،عوام کو مسئلے کی سنجیدگی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے،حفاظتی تدابیر اختیار کر کے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے.وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت جلد قوم سے خطاب کروں گا، پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ خندہ پیشانی اور ثابت قدمی سے کیا ہے،کورونا سے ڈرنا نہیں ، بحیثیت قوم اس مسئلے کا مقابلہ کرنا ہے۔وزیر اعظم نے ضروری اشیاء کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،معاشی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا ترجیح ہے،کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عوام کیلئےجامع حکمت عملی تیار کی جائے.

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں