اسلام آباد (پی این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے تین روز قبل معروف میڈیا ٹائیکون میر شکیل الرحمان کو میاں نواز شریف سے لاہور کے علاقے میں 54 کینال اراضی کیس میں حراست میں لیتے ہوئے عدالت سے 12روز کا
ریمانڈ حاصل کیا تھا ،اب نیب نے مزید تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رواں ماہ 20 مارچ کو صبح گیارہ بجے لاہور میں طلب کر لیا ہے اور طلبی کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے ۔جنگ جیو گروپ کے سربراہ پر الزام ہے کہ نوازشریف نے بطوروزیراعلی میرشکیل الرحمان کو54کنال کے پلاٹ الاٹ کیےتھے۔ واضح رہے کہ میاں نوا ز شریف چند ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور جلد ہی ان کا آپریشن بھی متوقع ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں