اسلام آباد (پی این آئی) وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر افغانستان اور ایران کے بارڈرز 2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں بارڈرز 2 ہفتوں تک بند کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے، 2 ہفتوں تک ایران اور افغانستان کے بارڈر سے لوگوں کی آمدو رفت
معطل رہے گی جبکہ لاہور ، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئر پورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ کا یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہمیں اپنے بارڈرز کو اگلے 15 روز کیلئے بند کرنا ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بشمول سرکاری و نجی سکولز، کالجز ، یونیورسٹیز اور مدارس 5 اپریل تک بند رہیں گے۔ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے تمام میچز خالی سٹیڈیم میں کرائے جائیں گے جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ پاکستان کیساتھ ایران اور افغانستان بارڈرز کتنے دنوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا؟ اہم تفصیلات آگئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں