احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا آغاز کب سے ہو رہا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ڈرامہ سیریل ’یقین کےسفر‘ سے مقبول ہونے والی احد اور سجل کی جوڑی اب حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھی بننے والے ہیں۔گزشتہ شب دونوں کی رسم حنا ادا کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہیں اور ’ساحد‘ کے فینز خوشی میں پھولانا سمائے ہیں۔احد اور سجل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رسم حنا کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی مگر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اپنے اُبٹن میں نارنجی رنگ کے گرارے میں ملبوس ہیں جب کہ احد رضا سفید کرتے میں ملبوس ہیں۔ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضا میر کی والدہ سجل کی رسم کرتے ہوئے انہیں اُبٹن لگا رہی ہیں اور اس دوران سجل کی آنکھیں مرحوم والدہ کو یاد کے نم ہیں۔سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی بھی ایک تصویر احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ وائرل ہے۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں