پاکستان میں کورونا کا نیاکیس رپورٹ، تعداد 20 ہوگئی

گلگت(پی این آئی) بلتستان میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس کے ایک اورکیس کی تصدیق ہوئی ہے، نئےمریض کا تعلق اسکردو سے ہے

اوراس کی عمر 14سال ہے۔اس نئےکیس کے بعد گلگت بلتستان میں کوروناکے تصدیق شدہ کیسز کی تعداداب 2ہوچکی ہے۔فیض اللہ فراق کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کورونا بچاؤمہم میں تیزی لاچکی ہے اور بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں 19 کورونا کیسز بیرون ممالک سے آئے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ ملک میں سب سے زیادہ 15 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں