یکم اپریل سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں کتنے روپے کمی کا امکان ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ۔۔ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوش خبری۔۔ تیل کی قیمت میں 25 روپے تک کمی کا امکانتفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کے معاملے پر رسہ کشی کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں 25 فیصد تک کم ہو کر 34 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی کم قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا اور ملک میں تیل

25 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور غالب امکان یہی ہے کہ اس سے باقی شعبوں سے بھی دباؤ کم ہوگا۔دوسری طرف روس اور سعودی عرب میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اشارہ دے دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مزید کم ہوگی،یاد رہے کہ خام تیل کی قیمت میں 1991 کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں