کوسٹر کھائی میں گر گئی ،20 مسافر جاں بحق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

سکردو(پی این آئی)روندو کے قریب ویگن دریائے سندھ میں گر گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ12 لاشیں دریائے سے نکال لی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق کوسٹر راولپنڈی سے سکردو جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ،گاڑی میں 25 مسافر سوار تھے ،گاڑی میں پاک فوج

کے 6 جوان بھی شریک تھے ،حادثے میں 20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 لاشیں نکال گئی ،گہری کھائی اور دریا میں پانی زیادہ ہونے سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر روندو کا کہناہے کہ پانچ افراد باہر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے ، حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈی سی سکردو کاکہنا ہے کہ ریسکیو کیلئے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں