بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بے بینظیر بھٹو خواتین کیلئے روشنی کا مینار ہیں ،بینظیر بھٹو نے خواتین کیلئے راستے روشن کئے تاکہ ان کی محنت پر فقط ان کا اختیار ہو۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں مزید کہناہے

کہ پاکستانی خواتین اب عورتوں سے نفرت کرنے والوں کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ، شہید بے بینظیر بھٹو خواتین کیلئے روشنی کا مینار ہیں ،بینظیر بھٹو نے خواتین کیلئے راستے روشن کئے تاکہ ان کی محنت پر فقط ان کا اختیار ہو۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر خواتین اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہو گی،شدید مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ،خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلزپارٹی کی اصل طاقت ہیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں