کابل(پی این آئی) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں چارافراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ کرونا وائرس خطرے کے پیش نظرپاکستان کے سفارتخانے نے ہرات میں قائم اپنا قونصل خانہ کل (اتوار)سے آئندہ پندرہ روز کے لئے عارضی طورپر بندکرنے کا علان کردیا ہے۔افغانستان کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ
فیروزالدین فیروز نے ہفتہ کے روز یہاں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مغربی صوبہ ہرات میں مزید تین افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ٴْنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 مشتبہ افرادکے ٹیسٹ کرائے گئے جن مین تین کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔ تمام افراد کا تعلق ہرات سے ہے جو پڑوسی ملک ایران سے واپس آئے ہیں۔فیروز نے بتایا کہ کورنا وائرس کے علاج کے لئے دارالحکومت کابل میں دو سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کے علاوہ ہرات اور نمروزمیں ہسپتالوں میں وارڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں