تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کو مارچ کرنا چاہئے:شرمیلا فاروقی بھی میدان میں آ گئیں

کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ خواتین مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے، تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کو مارچ کرنا چاہئے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو کسی مقام پر آنے کے لیے بہت کوشش کرنی پڑتی ہے،

عورت جدوجہد کے ذریعے ہی اس مقام تک پہنچی ہے۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کے لیے پروگرام شروع کررہی ہے تو سراہتے ہیں، تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ ہونا چاہئے، خواتین کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رابطوں کا سو فیصد فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہوگا، پیپلزپارٹی دور میں روٹی کھانے کو ملتی تھی، اب تو سبزی بھی نہیں مل رہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں